اس عدالت میں نہیں آﺅںگی، میںانصاف کی کرسی پر بیٹھے منصفوں کی ناانصافی کا شکار ہوں، بشری بی بی

0
Pakalerts.pk

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران بشریٰ بی بی نے عدالت میں شدید جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ انصاف کی کرسی پر بیٹھے منصفوں کی ناانصافی کا شکار ہیں اور آئندہ عدالت میں پیش نہیں ہوں گی۔ کمرہ عدالت میں بشریٰ بی بی جذباتی ہوکر آبدیدہ بھی ہوگئیں اور کہا کہ عمران خان اور انہیں انصاف سے محروم رکھا جا رہا ہے، اور وہ انصاف کے لیے عدالت نہیں آئیں بلکہ حقائق کے اظہار کے لیے آئی ہیں۔

سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل زاہد بشیر نے عدالت سے درخواست کی کہ کیس کی سماعت ملتوی کر دی جائے کیونکہ سینئر وکیل سلمان صفدر دیگر کیسز میں مصروف ہیں اور پیش نہیں ہو سکتے۔ عدالت نے اس درخواست کو منظور کرتے ہوئے عمران خان کی 6 مقدمات اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں 21 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

Exit mobile version