بڑے عرصے سے صبر کرکے بیٹھا ہوا ہوں‘ مجھے نہ چھیڑیں، نوازشریف

0

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی ایک اجلاس میں گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ شاعرانہ انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے نظر آ رہے ہیں۔ نیویارک کے اس دورے کے دوران، جہاں وہ مختلف ملاقاتوں میں مصروف ہیں، انہوں نے ایک غیر رسمی محفل میں کہا: "بیٹھے ہیں ہم تہیہ طوفان کیے ہوئے”، جس سے ان کی سنجیدہ اور پختہ سوچ کا اظہار ہوتا ہے۔ مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ، "اسی لیے کہتا ہوں، مجھے زیادہ نہ چھیڑیں، اس سارے عرصے کے دوران ہمارے اوپر بہت کچھ گزرا ہے، بڑے صبر سے ہم نے کام لیا ہے۔”

نواز شریف کے اس جذباتی اور شاعرانہ انداز نے ان کے حامیوں اور ناقدین کے درمیان نئی بحث کو جنم دیا ہے۔ ان کی باتوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ ماضی کے واقعات اور ان کے اثرات کے حوالے سے سوچ رہے ہیں، اور اپنی جماعت کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم ظاہر کر رہے ہیں۔

Exit mobile version