غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 26 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں

0
pakalerts.pk

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے معاشی استحکام کے حوالے سے اہم خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 26 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں اور پاکستانی روپے کی قدر بھی مستحکم ہو چکی ہے۔ ان کے مطابق، زرمبادلہ کے ذخائر میں ترسیلات زر کا بڑا کردار ہے، اور آئی ٹی برآمدات بھی ماہانہ 300 ملین ڈالر کی سطح پر مستحکم ہو چکی ہیں، جو ملکی برآمدی شعبے کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جو پاکستان کے مالی استحکام کے لیے خوش آئند ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ 7 ارب ڈالر کے پروگرام کے تحت، پاکستان کو شرائط پوری کرنے کے بعد قسطوں میں مالی مدد ملے گی۔ وزیر خزانہ کے مطابق، پاکستان کی مجموعی ضروریات 12 ارب ڈالر ہیں اور دوست ممالک نے بھی عالمی مالیاتی فنڈ (IMF) کو پاکستان کا قرض رول اوور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاور سیکٹر اصلاحات سب سے مشکل ہیں، اور آئی ایم ایف کے قرض کے علاوہ پاکستان کو 5 ارب ڈالر اضافی فنانسنگ کی ضرورت ہوگی، جس کے لیے آئی ایم ایف دیگر عالمی مالیاتی اداروں سے مدد کرے گا۔

Exit mobile version