انگلینڈ کی مشہور خاتون کرکٹر ڈینیئل وائٹ، جنہوں نے کبھی بھارت کے کرکٹر ویرات کوہلی کو پرپوز کیا تھا، اب اپنی ہم جنس پرست ساتھی جارجی ہوج کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔ یاد رہے کہ ڈینیئل وائٹ اس سے قبل سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر کی گرل فرینڈ بھی رہ چکی ہیں۔
ڈینیئل وائٹ انگلینڈ کی شاندار بلے بازوں میں سے ایک ہیں، اور کچھ عرصہ قبل انہوں نے اپنی ساتھی جارجی ہوج سے منگنی کی تھی۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ڈینیئل وائٹ، ارجن ٹنڈولکر کی باؤلنگ کی بہت بڑی مداح ہیں، اور جب بھی ارجن انگلینڈ جاتے ہیں، تو وہ ڈینیئل وائٹ سے ملاقات کرنا نہیں بھولتے۔ یہی نہیں، بلکہ جب بھی ڈینیئل ہندوستان آتی ہیں، تو ارجن سے ملاقات کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈینیئل وائٹ نے 2014ء میں ویرات کوہلی کو سوشل میڈیا پر پرپوز کیا تھا، اور وہ کوہلی کی بہت بڑی فین ہیں۔ دوسری طرف، ان کی پارٹنر جارجی ہوج کیبیس فٹ بال کلب کی سربراہ ہیں۔ اس جوڑے نے 2023ء میں اپنی محبت کا اعلان کیا تھا، اور اب ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہی ہیں۔ صارفین اس جوڑے پر تبصرے کر رہے ہیں اور اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔
