محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم و خشک رہے گا، دن بھر پارہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ کراچی کا موسم دن میں گرم محسوس کیا جائے گا، شام کے اوقات میں نمی کا تناسب کم رہے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ صبح و رات کے اوقات میں خنکی رہیگی، شمال سمت سے خشک ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں۔
موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصد ہے، شہر کا فضائی معیار خراب، آلودہ زرات کی مقدار 141 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بحیرہ عرب میں موجود ہوا کے کم دباؤ سے متعلق الرٹ جاری کیا گیا تھا جس میں بتایا پاکستان کے ساحلی علاقوں کے لیے خطرہ نہیں۔
یہ دباؤ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سست روی سے شمال یا شمال مشرقی سمت میں منتقل ہوا ہے تاہم کراچی کے جنوب مشرق میں تقریباً 1690 کلومیٹر کی دوری پر موجود ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران دباؤ کے مزید شمال مشرق کی سمت بڑھنے کا امکان ہے، تاہم فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو اس موسمی نظام سے کوئی خطرہ نہیں۔
