راولپنڈی (آئی ایس پی آر): بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج نے ایف سی ہیڈکوارٹرز بنوں پر حملہ کیا، سکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے تمام 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ حملے کے دوران ایف سی اور پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوگئے۔
واقعے کی تفصیلات
دہشتگردوں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی دیوارِ حصار سے ٹکرائی۔
دھماکے سے حصار کی دیوار کا کچھ حصہ گر گیا اور قریبی سول انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔
واقعے میں 3 شہری زخمی ہوئے۔
فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی جس میں جوانوں نے بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ ناکام بنایا۔
آئی ایس پی آر کا مؤقف
سکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس بزدلانہ عمل کے ذمہ داروں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز پرعزم ہیں۔
بہادر سپاہیوں اور شہریوں کی قربانیاں ملکی دفاع کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔




























