فیلڈمارشل نے کوئی انٹرویو نہیں دیا، جس آرٹیکل کی بات ہو رہی ہے وہ برسلز کا ایونٹ تھا اور وہاں سینکڑوں لوگوں نے تصویر بنوائی؛ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی وضاحت
راولپنڈی ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی طرف سے صحافی سہیل وڑائچ کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے انٹرویو سے متعلق کالم پر ردعمل سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سہیل وڑائچ کے جس آرٹیکل کی بات ہو رہی ہے وہ برسلز کا ایونٹ تھا اور وہاں سینکڑوں لوگوں نے تصویر بنوائی آرمی چیف کی طرف سے کوئی انٹرویو نہیں دیا گیا، سہیل وڑائچ نے دیگر لوگوں کی طرح فیلڈ مارشل کے ساتھ ملاقات کی، سید عاصم مُنیر نے برسلز میں کسی صحافی کو انٹرویو نہیں دیا، برسلز میں آرمی چیف نے نہ پی ٹی آئی اور نہ ہی عمران خان کا کوئی ذکر کیا، سہیل وڑائچ نے ذاتی مفاد کیلئے اپنی طرف سے کہانی گھڑی۔
سورس اردو پوائنٹ





