سونے کا لوٹا شہبازگل لے گیا اور بلغاری سَیٹ ایک خاتون لے گئیں جو اصل ملزمہ ہے

0
pakalerts.pk
pakalerts.pk

بشریٰ بی بی کو بدنام کیا گیا لیکن اصل بینیفشری تو ہمیشہ کوئی اور ہوتا ہے، بشریٰ بی بی کا ظرف ہےکہ انہوں نے اس خاتون کا نام نہیں بتایا، اس خاتون کا تعلق عزیزواقارب میں سے ہے، شیرافضل مروت

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ سونے کا لوٹا شہبازگل لے گیا اور بلغاری سَیٹ ایک خاتون لے گئیں جو اصل ملزمہ ہے،بشریٰ بی بی کو بدنام کیا گیا لیکن اصل بینیفشری تو ہمیشہ کوئی اور ہوتا ہے۔انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے وزٹ سے لاہور سندھ دونوں جگہوں پر پی ٹی آئی کا جھنڈا نظر آیا، پارٹی متحرک نظر آئی، اچھی کاوش تھی جس سے پی ٹی آئی کا گراف تھوڑا سا اٹھنے لگا ہے، لیکن حکومت سندھ نے اس کو جس طرح ناکام کرنے کی کوشش کی، یہ ان کی سب سے بڑی غلطی تھی۔

پچھلے تین سال پاکستان کی احتجاجی سیاست کا جو نیا چہرہ سامنے آیا ہے، ماضی میں بھی ایسی حرکتیں ہوتی رہی ہیں، آرٹیکل 16کے تحت احتجاج کرنا پاکستانیوں کا حق ہے۔

اگر آئین کے احتجاج کے حق کو کوئی حکومتی عہدیدار کہے کہ نہیں کرنے دیں گے تو اس آئین کے خلاف ہے۔جلسے میں جتنے لوگ گئے اس میں حلیم عادل کا نہیں سہیل آفریدی کا کمال ہے، سندھ میں تین گروپ ہیں، ایک حلیم عادل، شیرزمان اور تیسرا پشتونوں کا گروپ ہے۔

کراچی میں وزیراعلیٰ کے ساتھ پشتونوں کا دھڑا ہی زیادہ متحرک رہا ہے۔شیرافضل مروت نے کہا کہ سونے کا لوٹا شہبازگل لے گیا اور بلغاری سیٹ ایک خاتون لے گئیں ان کو بھی جانتا ہوں، اصل ملزمہ وہ ہے جس کی تحویل میں بلغاری سیٹ ہے، بشریٰ بی بی کا ظرف ہے کہ انہوں نے اس خاتون کا نام نہیں بتایا، جس خاتون کے پاس بلغاری سیٹ ہے اس کا تعلق عزیزواقارب میں سے ہے، بانی پی ٹی آئی چاہتے تو بلغاری سیٹ ڈکلیئر نہ کرتے اور کسی کو خبر بھی نہیں ہوتی، بانی کو مشورہ دیا کہ ہم یہ بلغاری سیٹ توشہ خانہ کو واپس کردیتے ہیں،بعد میں میرا خیال ہے کہ وہ بلغاری سیٹ بشریٰ بی بی سے کوئی اور لے اڑا۔

ہم شریک جرم ہوتے تو اس سیٹ کا دور دور تک پتا نہ چلتا، بشریٰ بی بی کو بدنام کیا گیا لیکن اصل بینیفشری تو ہمیشہ کوئی اور ہوتا ہے۔

Exit mobile version