تصدیق کرسکتی ہوں کہ بلغاری سیٹ بشریٰ بی بی کے پاس نہیں ہے

0
pakalerts.pk
pakalerts.pk

بشریٰ بی بی کو ان چیزوں سے منسوب کیا گیا لیکن ان کاان سے کوئی تعلق نہیں، توشہ خانہ سے متعلق اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر ہے اس پر بات نہیں کرسکتی۔ سینیٹرمشعال یوسفزئی

 پی ٹی آئی کی رہنماء سینیٹر مشعال یوسفزئی نے کہا ہے کہ تصدیق کرسکتی ہوں کہ بلغاری سیٹ بشریٰ بی بی کے پاس نہیں ہے۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد سے واپسی پر وزیراعلیٰ کے راستے میں رکاوٹ ڈالی گئی، دوسروں کی کرسیوں پر بیٹھنے والی پیپلزپارٹی کی بھی کچھ مجبوریاں ہیں۔

کراچی کے عوام جس طرح باہر نکلے یہ ان کیلئے غیریقینی تھا۔انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ سے متعلق اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر ہے اس پر بات نہیں کرسکتی، تصدیق کرسکتی ہوں کہ بلغاری سیٹ بشریٰ بی بی کے پاس نہیں ہے،بشریٰ بی بی کو ان چیزوں سے منسوب کیا گیا لیکن ان کاان سے کوئی تعلق نہیں۔

اسی طرح رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے وزٹ سے لاہور سندھ دونوں جگہوں پر پی ٹی آئی کا جھنڈا نظر آیا، پارٹی متحرک نظر آئی، اچھی کاوش تھی جس سے پی ٹی آئی کا گراف تھوڑا سا اٹھنے لگا ہے، لیکن حکومت سندھ نے اس کو جس طرح ناکام کرنے کی کوشش کی، یہ ان کی سب سے بڑی غلطی تھی۔

پچھلے تین سال پاکستان کی احتجاجی سیاست کا جو نیا چہرہ سامنے آیا ہے، ماضی میں بھی ایسی حرکتیں ہوتی رہی ہیں، آرٹیکل 16کے تحت احتجاج کرنا پاکستانیوں کا حق ہے۔اگر آئین کے احتجاج کے حق کو کوئی حکومتی عہدیدار کہے کہ نہیں کرنے دیں گے تو اس آئین کے خلاف ہے۔جلسے میں جتنے لوگ گئے اس میں حلیم عادل کا نہیں سہیل آفریدی کا کمال ہے، سندھ میں تین گروپ ہیں، ایک حلیم عادل، شیرزمان اور تیسرا پشتونوں کا گروپ ہے۔

کراچی میں وزیراعلیٰ کے ساتھ پشتونوں کا دھڑا ہی زیادہ متحرک رہا ہے۔شیرافضل مروت نے کہا کہ سونے کا لوٹا شہبازگل لے گیا اور بلغاری سیٹ ایک خاتون لے گئیں ان کو بھی جانتا ہوں، اصل ملزمہ وہ ہے جس کی تحویل میں بلغاری سیٹ ہے، بشریٰ بی بی کا ظرف ہے کہ انہوں نے اس خاتون کا نام نہیں بتایا، جس خاتون کے پاس بلغاری سیٹ ہے اس کا تعلق عزیزواقارب میں سے ہے، بانی پی ٹی آئی چاہتے تو بلغاری سیٹ ڈکلیئر نہ کرتے اور کسی کو خبر بھی نہیں ہوتی، بانی کو مشورہ دیا کہ ہم یہ بلغاری سیٹ توشہ خانہ کو واپس کردیتے ہیں،بعد میں میرا خیال ہے کہ وہ بلغاری سیٹ بشریٰ بی بی سے کوئی اور لے اڑا۔

ہم شریک جرم ہوتے تو اس سیٹ کا دور دور تک پتا نہ چلتا، بشریٰ بی بی کو بدنام کیا گیا لیکن اصل بینیفشری تو ہمیشہ کوئی اور ہوتا ہے۔

Exit mobile version