بھارت کی دیویا دیش مکھ ویمنز چیس ورلڈکپ جیتنے والی سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئیں*
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 29 جولائی 2025) بھارت کی 19 سالہ دیویا دیش مکھ نے ویمنز چیس ورلڈکپ میں ہم وطن اور 45 سالہ معروف شطرنج کھلاڑی ہمپی کونیرو کو شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔
اس شاندار کامیابی کے ساتھ دیویا نہ صرف ورلڈکپ جیتنے والی کم عمر ترین کھلاڑی بن گئیں بلکہ انہوں نے گرینڈ ماسٹر کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔
دیویا بھارت کی 88ویں اور مجموعی طور پر چوتھی خاتون گرینڈ ماسٹر بن گئی ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت کے گوکیش دوماراجو نے کم عمری میں عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
