پاکستان کا ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنے کا فیصلہ، بھارت کیخلاف میچ نہ کھیلنے کا اعلان

0
pakalerts.pk
pakalerts.pk

پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ کھیلے گا لیکن بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا: حکومت پاکستان

پاکستان نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنے اور بھارت کے کیخلاف میچ نہ کھیلنے کا اعلان کردیا۔ 

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ملاقات کی اور اس میں ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا۔ 

اس ملاقات کے بعد حکومت پاکستان نے اعلان کیا کہ پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ کھیلے گا لیکن بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 15 فروری کو شیڈولڈ ہے۔ بھارت کے خلاف 15 فروری کو میچ نہ کھیلنے کی وجوہات سامنے آ گئیں۔ 

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ بھارت کے خلاف 15 فروری کو میچ نہ کھیلنے کے فیصلے کی کئی وجوہات ہیں، بنگلادیش کے حوالے سے آئی سی سی کا جانبدارانہ فیصلہ مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ 

حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم کو 15 فروری کو بطور احتجاج بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کا کہا گیا۔ 

پاکستان کی جانب سے میچ کھیلنے سے انکار کے بعد بھارت کو دو پوائنٹس مل جائینگے۔

Exit mobile version