رکشائر کائونٹی نے حسن علی کے علاج کی ذمہ داری اٹھانے کی حامی بھر لی

0
Pakalerts.pk

ورکشائر کاؤنٹی نے پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کے علاج کی مکمل ذمہ داری اٹھانے کی حامی بھر لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ورکشائر کاؤنٹی کو حسن علی کی کہنی کے علاج کی درخواست کی تھی، جس پر ورکشائر نے مثبت جواب دیا ہے۔ پی سی بی کا مؤقف تھا کہ حسن علی کاؤنٹی کرکٹ کے دوران زخمی ہوئے تھے، لہذا علاج کی ذمہ داری کاؤنٹی کی بنتی ہے۔

ذرائع کے مطابق، حسن علی جلد ہی انگلینڈ روانہ ہوں گے جہاں ان کی کہنی کی سرجری کی ضرورت پڑے یا ری ہیب کا عمل ہو، تمام اخراجات ورکشائر کاؤنٹی اٹھائے گی۔ یہ فیصلہ حسن علی کے لیے نہایت خوش آئند ہے، کیوں کہ ان کا علاج بہترین طبی سہولیات کے ساتھ کیا جائے گا، جس سے ان کی جلد میدان میں واپسی ممکن ہو سکے گی۔

Exit mobile version