اسرائیل کی فضائی حملوں میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت تصدیق

0
pakalerts.pk

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی اسرائیلی حملے میں شہادت کی خبر سامنے آئی ہے، جس کی مبہم انداز میں تصدیق حزب اللہ کے ترجمان کی جانب سے کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حسن نصراللہ بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں شہید ہوئے ہیں۔ تاہم حزب اللہ نے واضح کیا ہے کہ تنظیم اسرائیل کے خلاف جنگ اور لبنان، فلسطین، اور دیگر خطوں کے دفاع میں اپنی مزاحمت جاری رکھے گی۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ نصراللہ بیروت پر حالیہ حملے میں مارے گئے ہیں، تاہم عرب میڈیا نے پہلے یہ اطلاع دی تھی کہ حزب اللہ کے سربراہ محفوظ ہیں۔ دوسری طرف، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے حملوں کو سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ایک سرخ لکیر عبور کی ہے، اور ایران حزب اللہ کی حمایت جاری رکھے گا۔

بیروت پر اسرائیلی فضائی حملوں میں رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جن میں بچوں، خواتین اور امدادی کارکنوں سمیت سینکڑوں افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ حملے حزب اللہ کے زیر زمین ہتھیاروں کے ذخائر اور کمانڈ مراکز کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے تھے۔

یمنی فوج نے بھی امریکی بحری جہازوں پر حملے کا دعویٰ کیا ہے، جو اسرائیل کی مدد کے لیے بحیرہ احمر میں موجود تھے۔

Exit mobile version