پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی نے ملک بھر میں جلسوں اور احتجاجی تحریک کی منظوری دے دی

0
Paklerts.pk

پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی نے ملک میں بھر جلسوں اور احتجاجی تحریک کی منظوری دے دی، پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان کی ناحق قید کے خلاف بھرپور احتجاج جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اعلامیہ میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی نے جوڈیشل کمیشن کا حصہ بننے کی منظوری دے دی ہے۔

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے سیاسی کمیٹی کے فیصلے کی تائید کردی ، جس کے تحت ملک میں بھر جلسوں کے شیڈول سمیت احتجاجی تحریک کی بھی منظوری دی گئی۔ ارکان اسمبلی نے شیڈول کے مطابق احتجاجی جلسوں میں شرکت کا بھرپور عزم کیا۔ قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس اور 26ویں آئینی ترمیم اور سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی پر قائم سیاسی مقدمات کی پیروی کیلئے قانونی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ناحق قید کے خلاف بھرپور اور مئوثر احتجاج جاری رہے گا۔بانی پی ٹی آئی کو سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ پارلیمانی پارٹی نے ارکان اسمبلی بالخصوص پنجاب کے ارکان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔تمام ارکان چٹان کی طرح عمران خان کے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مزید برآں پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے اسلم گھمن کو باہر نکال دیا گیا۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سلمان اکرم راجہ، زرتاج گل، اسد قیصر، عامر ڈوگر، ثنا اللہ مستی خیل، محمد خان، شاندانہ گلزار، خواجہ شیراز، عاطف خان اور شاہد خٹک شریک ہوئے۔ دورانِ اجلاس جوڈیشل کمیشن میں پی ٹی آئی کے نامزد لوگوں کے ناموں پر مباحثہ کیا گیا اور شوکاز وصول کرنے والے ممبران اسمبلی کے استعفوں بھی غور کیا گیا، اس دوران اسلم گھمن کو پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے نکال دیا گیا، وہ روم نمبر فائیو پہنچے تو انہیں باہر جانے کو کہا گیا۔

پارلیمانی کمیٹی میں موجود ارکان نے اسلم گھمن کی شرکت پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ جن کو شوکاز جاری ہوئے وہ اجلاس میں شریک نہیں ہو سکتے۔ بعدازاں عمر ایوب نے کہا کہ اسلم گھمن نے شوکاز کا جواب دے دیا ، ان کا جواب عمران خان کے سامنے رکھیں گے۔

Exit mobile version