27 ویں آئینی ترمیم کا نیا متن آج سینیٹ سے منظور کرانے کی تیاری

0
pakalerts.pk
pakalerts.pk

وفاقی کابینہ بھی آئینی ترامیم کی روشنی میں قوانین میں تبدیلیوں کی منظوری دے گی

حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم کا نیا متن آج سینیٹ سے منظور کرانے کی تیاری کرلی۔ اطلاعات کے مطابق 27 ویں آئينی ترمیم کا نیا متن آج سینیٹ میں منظوری کے لیے بھیجا جائے گا جس کے لیے سینیٹ کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، اسی طرح وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی آج دوپہر کو طلب کیا گیا ہے جس میں کابینہ کی طرف سے آئینی ترامیم کی روشنی میں قوانین میں تبدیلیوں کی منظوری دی جائے گی۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ شب 27 ویں آئينی ترمیم قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت سے منظور کی گئی، قومی اسمبلی نے دو تہائی اکثریت سے 59 ترامیم کی شق وار منظوری دی، ترمیم کی تمام شقیں دو تہائی اکثریت سے منظور ہوئیں، 27 ویں ترمیم کی منظوری کے لیے حکومت کے پاس درکار 224 سے زیادہ 234 ارکان موجود تھے، تاہم جے یو آئی ف نے مخالفت میں ووٹ دیا جب کہ اپوزيشن نے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں اور سپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کارروائی کا بائيکاٹ کیا۔معلوم ہوا ہے کہ قومی اسمبلی میں 27 ویں ترمیم میں 8 نئی ترامیم شامل کی گئی ہیں، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے نئی ترامیم ایوان میں پیش کیں، حکومت نے تجاویز پر آرٹیکل 6 کی کلاز 2 میں تبدیلی کی، کلاز 2 کے تحت سنگین غداری کا عمل کسی بھی عدالت کے ذریعے جائز قرار نہیں دیا جاسکے گا، آرٹیکل 6 کی کلاز 2 میں ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے ساتھ آئینی عدالت کے لفظ کا اضافہ کیا گيا ہے جب کہ موجودہ چیف جسٹس کو عہدے کی مدت پوری ہونے تک چیف جسٹس پاکستان کہا جائے گا اس کے بعد چیف جسٹس سپریم کورٹ اور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت میں سے سینئر ترین جج چیف جسٹس پاکستان ہوگا، قومی اسمبلی سے اضافی ترامیم کی منظوری پر بل کو دوبارہ سینیٹ کو بھجوایا جائے گا۔

Exit mobile version