پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر کو حال ہی میں طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں ایک ماہ مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، صبا قمر لاہور میں شوٹنگ کے دوران اچانک طبیعت کی ناسازی کا شکار ہو گئیں جس کے بعد انہیں ڈیفنس کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا۔ اہل خانہ کے مطابق، اداکارہ کو دمہ کی شکایت لاحق ہوئی، جس کے باعث فوری طبی امداد کی ضرورت پڑی۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ صبا قمر کے مختلف طبی معائنے اور ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جن کی روشنی میں ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کی ہدایت دی ہے تاکہ ان کی صحت جلد بحال ہو سکے۔
فیملی نے مداحوں سے صبا قمر کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی ہے۔
سورس اردو پوائنٹ






