وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے کہا کہ وہ اسلام آباد پر چڑھائی کریں گے، لیکن یہ بات ان کے قد کاٹھ سے بڑی ہے،دہشتگردی ختم کرنے کیلئے فوجی آپریشن ضروری ہے۔ رہنماء ن لیگ طارق فضل چوہدری
مرکزی رہنماء پی ایم ایل این طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اگر سہیل آفریدی کا ارادہ ہے کہ جیل توڑ کر عمران خان کو نکالیں گے تو ایسا نہیں ہوگا۔انہوں نے سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے جو پہلے احتجاج کئے وہ پرامن نہیں تھے، وہ احتجاج نہیں چڑھائی تھی جس کا جواب دینا پڑا۔پی ٹی آئی اب بھی احتجاج کی کوشش کرے گی تو جواب آئے گا، پی ٹی آئی کو چاہیئے کہ پرامن احتجاج کریں چڑھائی کریں گے تو جواب دیا جائے گا، 24نومبر کو پی ٹی آئی کو دو سے تین آپشن دیئے تھے۔وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ وہ اسلام آباد پر چڑھائی کریں گے، یہ ان کے قد کاٹھ سے بڑی بات ہے۔ دہشتگردی روکنے کا کوئی اور طریقہ بتا سکتے ہیں تو ہمارے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بیٹھیں ۔طارق فضل چوہدری نے کہا کہ دہشتگردی ختم کرنے کیلئے فوجی آپریشن ضروری ہے، دہشتگردوں کو عمران خان واپس لایا ہے، فوج آپریشن کے بعد دہشتگرد پاکستان کو چھوڑ چکے تھے۔اگر سہیل آفریدی کا ارادہ ہے کہ جیل توڑ کر عمران خان کو نکالیں گے تو ایسا نہیں ہوگا۔ دوسری جانب مرکزی رہنماء پی ٹی آئی سلمان اکرم راجانے کہا ہے کہ نظر آرہاہے کہ ملکی معیشت آگے نہیں بڑھ رہی اور حکومت کے تمام دعوے جھوٹے نکلے،وزیراعظم کے غیرملکی دوروں سے لوگوں کو کچھ فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتت ہوئے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ موقع ہے سب کو متحد کیا جائے اور سہیل آفریدی کو حکومت کرنے دی جائے، صوبے میں بہت سی اصلاحات ہیں جو ہونی چاہئے، معاملات کو بہتری کی طرف لے کر جانا چاہئے، کوئی وجہ نہیں کہ ملک میں انتشار بڑھے ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ پی ٹی آئی کا تاریخی رول ہونا چاہئے کہ ہم آئین قانون حق سچ کی بات کرتے رہیں۔وثوق سے کہتا ہوں 6 ماہ قبل جہاں خاموشی نظر آتی تھی آج وہاں خاموشی نہیں ہے، نظر آرہاہے کہ نہ ملکی معیشت آگے نہیں بڑھ رہی، حکومت کے تمام دعوے جھوٹے نکلے۔ کوئی ملک ترقی نہیں کرتا جب عوام اور اداروں کے درمیان خلیج قائم ہوجائے۔ لیکن فتح سچ کو نصیب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کی 29فیصد آبادی بے روزگار ہے۔ پچھلے سال پاکستان میں کم ترین سرمایہ کاری آئی۔
