علیمہ خان سے منسوب سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو جعلی نکلی

0
pakalerts.pk

عمران خان کی بہن علیمہ خان کی جانب سے پاک بھارت جنگ سے متعلق کسی غیر ملکی چینل کو انٹرویو نہیں دیا گیا

علیمہ خان سے منسوب سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو جعلی نکلی، عمران خان کی بہن علیمہ خان کی جانب سے پاک بھارت جنگ سے متعلق کسی غیر ملکی چینل کو انٹرویو نہیں دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی بہن علیمہ خان سے منسوب ایک مبینہ انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس کی حقیقت سامنے آ گئی ہے۔ویڈیو میں علیمہ خان کو ایک غیر ملکی چینل سکائی نیوز کی خاتون صحافی یلدا حکیم کیساتھ انٹرویو دیتے ہوئے دکھایا گیا، ویڈیو میں دکھایا گیا کہ علیمہ خان دوران انٹرویو پاک بھارت جنگ کے حوالے سے پاکستان اور عسکری قیادت پر الزامات عائد کر رہی ہیں۔ تاہم فیکٹ چیک سے معلوم ہوا ہے کہ علیمہ خان سے منسوب یہ ویڈیو جعلی ہے، علیمہ خان نے سکائی نیوز کی خاتون صحافی یلدا حکیم کو پاک بھارت جنگ سے متعلق کوئی انٹرویو نہیں دیا۔

سکائی نیوز کی خاتون صحافی یلدا حکیم نے بھی اس ویڈیو پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ویڈیو ڈیپ فیک ٹیکنالوجی سے بنائی گئی ہے، ایسا کوئی انٹرویو نہیں ہوا اور یہ انتہائی خطرناک بات ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ عمران خان کی بہن علیمہ خان نے سکائی نیوز کی یلدا حکیم سے حال ہی میں ہونے والی گفتگو کے دوران صرف عمران خان کی صحت سے متعلق بات چیت کی اور ان کی بہن عظمٰی خان کی بانی تحریک انصاف سے ہوئی ملاقات سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔

Exit mobile version