شیر شاہ کو ان کی رہائشگاہ کے قریب سے حراست میں لیا گیا
لاہور علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ خان کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق انہیں اپنی رہائشگاہ کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ کارروائی سادہ لباس اہلکاروں نے کی جبکہ اس دوران پولیس اہلکار بھی موجود تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شیر شاہ خان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم ابھی تک حکام کی جانب سے ان کی گرفتاری کی تصدیق یا الزامات کے بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
گزشتہ روز علیمہ خان کے بڑے بیٹے شاہ ریز کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ اس پر تحریک انصا ف کا ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بیٹے کا اغواء اور حملہ قابلِ مذمت اور شرمناک بزدلانہ حرکت قرار دیتے ہوئے تحریک اںصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ مسلح افراد دروازے توڑ کر شاہریز خان کو بیڈ روم سے اغوا کر کے لے گئے، ملازمین پر بہیمانہ تشدد کیا گیا، شاہریز خان کے دو کم سن بچوں کے سامنے زبردستی کمرے میں گھس کر تشدد کیا گیا، یہ حکومتی دہشتگردی کی بدترین مثال ہے۔
گزشتہ روز شاہریز خان کو اپنی اہلیہ کے ہمراہ لاہور ایئرپورٹ سے غیر قانونی طور پر آف لوڈ کیا گیا، شاہریز خان کا کسی سیاسی سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں، صرف عمران خان کی بہن کا بیٹا ہونے کے باعث نشانہ بنایا گیا۔ یہ سب کچھ مریم نواز اور ان کی فسطائی حکومت کے حکم پر ہو رہا ہے،تم بانی پی ٹی آئی کو جھکا نہیں سکے، اب اس کی بہنوں اور بچوں کو نشانہ بنا رہے ہو؟ ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف چیف جسٹس سے فوری نوٹس لینے اور شاہریز خان کو بازیاب کرانے کا مطالبہ کرتی ہے، اگر شاہریز خان کو بازیاب نہ کیا گیا تو عوامی غیظ و غضب کا طوفان روکنا کسی کے بس میں نہیں ہوگا۔
سورس اردو پوائنٹ
