امریکا میں ٹک ٹاک پابندی کی ڈیڈ لائن 16 دسمبر تک بڑھا دی گئی، ٹرمپ کا اعلان

0
PAKALERTS.PK
PAKALERTS.PK

واشنگٹن (17 ستمبر 2025): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی کی ڈیڈ لائن میں ایک بار پھر توسیع کر دی گئی ہے، اب یہ پابندی 16 دسمبر 2025 تک مؤخر ہوگی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور چین کے درمیان ٹک ٹاک کے مستقبل سے متعلق معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ کو امریکا میں چلنے کی اجازت مل جائے گی۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ "ٹک ٹاک پر ہماری ڈیل ہوگئی ہے، میں نے چین کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے اور جمعہ کو چینی صدر سے اس کی باضابطہ تصدیق کروں گا۔”

رپورٹس کے مطابق طے شدہ معاہدے کے تحت ٹک ٹاک کا امریکی کاروبار ایک سرمایہ کار کنسورشیم کے سپرد کیا جائے گا، جس میں ٹیکنالوجی کمپنی اوریکل (Oracle)، پرائیویٹ ایکویٹی فرم سلور لیک (Silver Lake) اور وینچر کیپیٹل فرم انڈریسن ہورووٹز (Andreessen Horowitz) شامل ہوں گی۔

یاد رہے کہ ٹک ٹاک کی مالک کمپنی "بائٹ ڈانس” کو امریکا میں اپنے آپریشنز فروخت کرنے یا مکمل پابندی کا سامنا کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ اب تک ٹک ٹاک پر پابندی کی ڈیڈ لائن میں چار بار توسیع کی جا چکی ہے، اور تازہ ترین توسیع کے بعد نئی تاریخ 16 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔

Exit mobile version