ایشیاکپ انڈر 19 میں شاندار فتح سرفراز کے تجربے کا نتیجہ ہے : بابر اعظم

0
pakalerts.pk
pakalerts.pk

زبردست مہم کے بعد نوجوان کھلاڑیوں نے فائنل میں حاوی رہتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کی : سابق کپتان

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار بیٹر بابر اعظم نے ایشیا کپ انڈر 19 کے فائنل میں شاندار کامیابی پر قومی ٹیم انڈر 19 کے کھلاڑیوں کی تعریف کی ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں بابراعظم نے کہا کہ زبردست مہم کے بعد نوجوان کھلاڑیوں نے فائنل میں حاوی رہتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کی۔

اس موقع پر بابر اعظم نے انڈر 19 ٹیم کے منیجر و مینٹور سرفراز احمد کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی اس کامیابی کا کریڈٹ سیفی بھائی کو جاتا ہے، جن کے تجربے اور رہنمائی نے ٹیم کو سنبھالا اور کامیابی کی راہ ہموار کی ۔ 

بابر اعظم نے کہا کہ اب یہ ٹیم کے لیے اہم ہے کہ وہ اسی جوش اور لگن کو برقرار رکھے اور مستقبل میں بھی جذبے کے ساتھ کھیلتی رہے۔ 

Exit mobile version