بغیر کسی ثبوت سڈنی حملہ آور کا تعلق پاکستان سے جوڑا گیا، متعدد فیک اکاؤنٹس کی نشاندہی ہوئی، عطاء تارڑ

0
pakalerts.pk
pakalerts.pk

سڈنی واقعہ کے بعد فیک نیوز پھیلائی گئیں اور پاکستان کو سڈنی واقعہ میں ملوث کرنے کی کوشش کی گئی حالاں کہ پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے؛ وفاقی وزیر برائے اطلاعات کا تقریب سے خطاب

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ کسی شواہد اور ثبوت کے بغیر سڈنی حملہ آور کا تعلق پاکستان سے جوڑ دیا گیا، مس انفارمیشن آج کی دنیا کا سب سے بڑا چیلنج ہے۔ اسلام آباد میں نیشنل سائبر سکیورٹی کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سائبر سکیورٹی سے متعلق آگاہی پھیلانے کی ضرورت ہے، سائبر حملوں سے نمٹنے کیلئے سائبر سکیورٹی سینٹر فعال کردار ادا کر رہے ہیں، اس حوالے سے نیشنل سائبر سکیورٹی پالیسی کو بھی مزید مؤثر بنا رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ ڈیٹا کے تحفظ کیلئے سائبر سکیورٹی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کیے ہیں، سائبر حملوں سے بچنے کیلئے آگاہی اورتربیت بہت ضروری ہے، ڈیٹا لیکس سے بچاؤ کیلئے قومی سطح پر سائبر سکیورٹی آگاہی مہم چلائی جائے گی کیوں کہ سائبر جرائم کی خلاف کارروائی کے دوران متعدد فیک سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی ہوئی۔

عطا تارڑ کہتے ہیں کہ سڈنی واقعہ پربغیر ثبوت اورتصدیق کے پاکستان پر الزامات لگائے گئے، پاکستان کو سڈنی واقعہ میں ملوث کرنے کی کوشش کی گئی، سڈنی واقعہ کے بعد فیک نیوز پھیلائی گئیں حالاں کہ پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں، موجودہ دور میں سوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال ضروری ہے۔وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ مس انفارمیشن آج کی دنیا کا سب سے بڑا چیلنج ہے، فیک نیوز سے کسی کو بھی جوڑنے کیلئے مصنوعی ذہانت کا سہارا لیا جاتا ہے، اس حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے صحافیوں اور میڈیا عملے کے لئے ورکشاپس اور تربیت کے پروگرام ترتیب دیئے جا رہے ہیں تاکہ ڈیجیٹل غلط معلومات کے پھیلاؤ کو مؤثر طریقے سے روکا جائے۔

Exit mobile version