بھارت سے میچ نہ کھیلنے کا معاملہ: آئی سی سی کی درخواست پر محسن نقوی کا وزیر اعظم سے دوبارہ رابطے کا فیصلہ

0
pakalerts.pk
pakalerts.pk

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے میٹنگ میں واضح کیا کہ فیصلہ حکومت نے ہی کرنا ہے

بھارت سے میچ نہ کھیلنے کے معاملے پر آئی سی سی کی درخواست پرچیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےوزیر اعظم سے دوبارہ رابطے کا فیصلہ کر لیا ۔ 

نجی ٹی وی ’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کے بھارت سے میچ نہ کھیلنے کے حوالے سے آئی سی سی کی درخواست پر چیئرمین پی سی بی نے وزیر اعظم سے دوبارہ رابطے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی محسن نقوی کی وزیراعظم شہباز شریف سے آئندہ ایک دو روز میں ملاقات متوقع ہے، محسن نقوی آئی سی سی کی درخواست پر وزیراعظم سے ہدایات لیں گے۔

پاک ،بھارت کرکٹ میچ سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم شہبازشریف کریں گے۔ 

یاد رہے کہ حکومت پاکستان کی ہدایت پر پی سی بی نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے اور بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 

خیال رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھارت سے میچ کھیلنے کے لیے منانے کی کوششیں جاری ہیں۔

Exit mobile version