ڈپٹی کمشنر زیارت نے مغوی اسسٹنٹ کمشنر کی بازیابی میں مدد کرنے والوں کیلئے پانچ کروڑ انعام کا اعلان کردیا

0
Pakalerts.pk

کوئٹہ ڈپٹی کمشنر زیارت نے مغوی اسسٹنٹ کمشنر کی بازیابی میں مدد کرنے والوں کے لئے انعام کا اعلان کردیا، ڈپٹی کمشنر زیار ت کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مغوی اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے بیٹے کی مصدقہ اطلاع دینے والوں کو 5 کروڈ روپے انعام سے نوازا جائے گا، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر زیارت کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے بیٹے کی بازیابی کے لئے فورسزکا سرچ آپریشن جاری ہے۔

Exit mobile version