پاکستان ائیر فورس کے فضائی مظاہرے دبئی ائیرشو میں نئی تاریخ رقم کریں گے،پاکستان ائیر فورس پائلٹس مرکز نگاہ ہوں گے
دبئی ائیر شو آج شروع ہوگا ،عالمی ایوی ایشن ماہرین و صارفین کیلئے تیار ہے جہاں جدید ترین جنگی اور کمرشل ہوائی جہاز نمائش میں شریک ہورہے ہیں۔دبئی ائیر شو میں جہازوں کے رنگ برنگے فضائی کرتب بھی ہوں گے، پاکستان ائیر فورس کے فضائی مظاہرے دبئی ائیرشو میں نئی تاریخ رقم کریں گے۔دبئی ائیرشو میں اس سال توقع ہے کہ پاکستان ائیر فورس پائلٹس مرکز نگاہ ہوں گے۔
ایوی ایشن ماہرین کا خیال ہے کہ پاکستانی ائیرفورس کی معرکہ بنیان مرصوص میں حیران کن پرفارمنس ‘‘ عالمی ائیر پاورز ‘‘ کیلئے تحقیقاتی مرکز بن چکی ہے اور دنیا کے جنگی ایوی ایشن انڈسٹری پاکستانی ائیر فورس کی گرویدہ ہے اور جاننے کی جستجو میں ہے۔منتظمین کا کہنا ہے کہ چین کا ائیر ڈیفنس سسٹم دبئی ائیرشو کا حصہ ہوگا، مغرب اور امریکا کیلئے چیلنج بنتی ہوئی چینی ٹیکنالوجی ائیر شو میں شامل ہے۔
