عید میلاد النبیﷺ پر عام تعطیل کا اعلان

0
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

اسلام آباد/لاہور: وفاقی اور پنجاب حکومت نے 12 ربیع الاول کے موقع پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اس سال عید میلاد النبی ﷺ 6 ستمبر (ہفتہ) کو منائی جائے گی، جس دن ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

وفاقی حکومت کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق 6 ستمبر بروز ہفتہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تعطیل ہوگی۔

پنجاب حکومت کا نوٹیفکیشن

پنجاب حکومت نے بھی 12 ربیع الاول کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

اس روز تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

سول سیکرٹریٹ چونکہ ہفتے کو پہلے ہی بند ہوتا ہے، اس لیے وہاں معمول کے مطابق چھٹی ہوگی۔

ہسپتالوں میں صرف ایمرجنسی سروسز فراہم کی جائیں گی جبکہ انتظامی دفاتر اور آؤٹ ڈور پیشنٹ ڈپارٹمنٹس بند رہیں گے۔

Exit mobile version