غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، مزید 50 فلسطینی شہید

0
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

غزہ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے بدستور جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے خان یونس میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں کو نشانہ بنایا، جس میں دو بچے بھی شہید ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق غزہ شہر کے مرکزی حصے میں اسرائیلی فوج کی پیش قدمی تیز ہو گئی ہے اور اب تک 1700 سے زائد بلند و بالا عمارتیں زمیں بوس ہو چکی ہیں۔

غزہ سٹی سے اب تک تقریباً ساڑھے چار لاکھ فلسطینی نقل مکانی کرچکے ہیں، جبکہ شہر چھوڑنے والوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

دوسری جانب پرتگال نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پرتگال کی وزارتِ خارجہ کے مطابق 21 ستمبر کو فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔ اس سے قبل برطانیہ، فرانس، آسٹریلیا، کینیڈا اور کئی دیگر ممالک بھی یہ اعلان کر چکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق رواں ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران مزید ممالک بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

پرتگال کے وزیر خارجہ نے حالیہ دورہ برطانیہ میں کہا تھا کہ ان کا ملک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور کر رہا ہے۔ یورپی یونین کے اندر اس معاملے پر مشترکہ موقف اپنانے کی خواہش کے باوجود پرتگال نے آخرکار باضابطہ فیصلہ کر لیا ہے۔

Exit mobile version