آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان کیلئے ای ایف ایف موجودہ قرض پروگرام کی تیسری قسط منظور ہوئی، پاکستان نے 37 ماہ کا موجودہ قرض پروگرام ستمبر 2024 میں حاصل کیا تھا
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلیے 1.3 ارب ڈالر کی منظوری دے دی، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان کیلئے ای ایف ایف موجودہ قرض پروگرام کی تیسری قسط منظور ہوئی، پاکستان نے 37 ماہ کا موجودہ قرض پروگرام ستمبر 2024 میں حاصل کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق زرمبادلہ کی کمی کے شکار پاکستان کیلئے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالرز سے زائد موصول ہونے کی راہ ہموار ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز عالمی مالیاتی فنڈز نے پاکستان کیلیے 1 ارب 30 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی۔ پیر کے روز آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس واشنگٹن ہوا جس میں پاکستان کے لیے تقریباً 1.3 ارب ڈالر کی نئی قسط کی منظوری دی گئی۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان کو سات ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولتپروگرام کے تحت قرض کی تیسری قسط کی مد میں ایک ارب ڈالر سے زائد کی رقم ملے گی۔ ذرائع کے مطابق 1.3 ارب ڈالر کی منظوری کے بعد 20 کروڑ ڈالر سے زائد کی پہلی قسط بھی ملے گی، نئی قسط کے بعد دونوں قرض پروگرامز کے تحت پاکستان کو موصول ہونے والی مجموعی رقم 3.3 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔
پاکستان کو ای ایف ایف پروگرام کی دو اقساط پہلے ہی جاری کی جا چکی ہیں۔ اس کے علاوہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ نے دوسرے اقتصادی جائزے کی بھی منظوری دے دی۔ آئی ایم ایف نے جاری قرض پروگرام پر عملدرآمد کو مضبوط قرار دیا ہے۔ جبکہ حکومت نے آئی ایم ایف کو معاشی اصلاحات پرعمل درآمد جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے 37 ماہ کا موجودہ قرض پروگرام ستمبر 2024 میں حاصل کیا تھا۔ موجودہ قرض پروگرام کی ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط ستمبر 2024 میں ملی جبکہ دوسری ایک ارب ڈالر کی قسط مئی 2025 میں ملی تھی۔
