راولپنڈی (7 جنوری 2026):
بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کروا دی گئی ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی یہ ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی، جس کا دورانیہ تقریباً 45 منٹ رہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات جیل مینوئل کے تحت کرائی گئی اور گزشتہ ہفتے بھی دونوں کے درمیان اسی نوعیت کی ملاقات ہوئی تھی، جس کا دورانیہ بھی 45 منٹ تھا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان کھرل منگل کے روز ملاقات کے مقررہ دن پر کمبل، گرم کپڑے، خشک میوہ جات اور کھجوریں لے کر جیل پہنچے تھے، تاہم اس روز ملاقات نہیں ہو سکی۔
