عمران خان کو9مئی کیس میں شخصی یا ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کی ہدایت

0
pakalerts.pk
pakalerts.pk

عدالت نے سابق وزیراعظم اور بشری بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر 6 فروری تک توسیع کر دی

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 9 مئی و دیگر 5 کیسز میں آئندہ سماعت پر سابق وزیراعظم عمران خان کو عدالت میں یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کی ہدایت کر دی ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکا نے عمران خان کے خلاف 9 مئی و دیگر 5 کیسز کی سماعت کی.

عدالت نے عمران خان اور بشری بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر 6 فروری تک توسیع کر دی سابق وزیراعظم کو بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا، پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کی عدم دستیابی کے باعث ضمانت کی درخواستوں پر دلائل نہ ہو سکے. عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی ہے یاد رہے کہ عمران خان کے خلاف 9 مئی، اقدام قتل، جعلی رسیدوں سمیت دیگر مقدمات درج ہیں بشری بی بی کے خلاف مبینہ جعلی رسیدیں جمع کروانے پر مقدمہ درج ہے. 

Exit mobile version