قلات میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک

0
pakalerts.pk
pakalerts.pk

دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد، شرپسند ملک میںمتعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر

  بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے ضلع قلات میں بڑی کارروائی میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مطابق آپریشن یکم نومبر کی رات دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد ملک میں متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے، مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے تک عزم استحکام کے تحت آپریشن پوری قوت سے جاری رہے گا۔

گزشتہ روز بھی خیبر پختونخو اکے علاقے شمالی وزیرستان اور ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ آپریشنز میں بھارتی حمایت یافتہ ’’ فتنہ الخوارج ‘‘ سے تعلق رکھنے و الے تین خارجیوں کو ہلاک کردیا۔2 نومبر کو خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارت نواز دہشت گرد تنظیم ’’فتنہ الخوارج‘‘ سے تعلق رکھنے والے تین خوارج ہلاک کر دیے گئے۔شمالی وزیرستان کے علاقہ عیشام کے بالمقابل، پاکستان-افغانستان سرحد کے راستے دراندازی کی کوشش کرنے والے خوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت سیکیورٹی فورسز نے بروقت نوٹ کی۔سیکیورٹی فورسز نے اس گروہ کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

Exit mobile version