کراچی میں آج بھی بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانےکا امکان ہے۔
شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ریکارڈ کیاگیا ہے۔
اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے آج شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔
