کراچی ٹریفک پولیس نے ای چالان سسٹم کے ابتدائی نتائج جاری کر دیے ہیں جو گزشتہ روز سے نافذ کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق اس جدید نظام کے آغاز کے بعد صرف چھ گھنٹوں کے دوران شہریوں پر مجموعی طور پر ایک کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد کے چالان عائد کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق 6 گھنٹوں میں کل 2,662 چالان جاری کیے گئے جن میں:
- اوور اسپیڈنگ کے 419 کیسز،
- لین لائن کی خلاف ورزی کے 3،
- اسٹاپ لائن خلاف ورزی کے 4،
- سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 1,535،
- ریڈ لائٹ کراس کرنے پر 166،
- ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے پر 507 چالان شامل ہیں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ ون وے خلاف ورزی پر 4، کالے شیشے پر 7، غلط پارکنگ پر 5، موبائل فون کے استعمال پر 32، غلط سمت پر 3، غیر قانونی پارکنگ پر 5، نوپارکنگ زون میں 5 اور رانگ وے ڈرائیونگ پر 3 چالان جاری کیے گئے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق ای چالان سسٹم مؤثر نگرانی اور شہری نظم و ضبط کے قیام کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں تاکہ نظام کو مزید بہتر اور محفوظ بنایا جا سکے
