کراچی: شاہراہ فیصل پر ٹرک الٹنے کا خوفناک حادثہ، ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ

0
pakalerts.pk

کراچی: شاہراہ فیصل پر کارساز فلائی اوور کے قریب مال بردار ٹرک الٹنے کے نتیجے میں خوفناک حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور اندر پھنس گیا تاہم ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے بحفاظت نکال لیا۔ ڈرائیور کو زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ڈرائیور کی شناخت اسامہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ٹرک کا بریک فیل ہونا حادثے کی ممکنہ وجہ ہے۔ بھاری مال برداری کے باعث ٹرک قابو سے باہر ہوکر اُلٹ گیا۔ حادثے کے بعد شارع فیصل پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی جبکہ ہیوی مشینری کی مدد سے ٹرک کو سڑک سے ہٹانے کی کارروائی کی گئی۔

گزشتہ ہفتے بھی بڑا حادثہ

یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل ڈرگ روڈ انڈر پاس میں بھی ہولناک ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا جس میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئی تھی۔ اس واقعے میں ایک مسافر بس نے 2 موٹر سائیکلوں کو ٹکر ماری تھی، جاں بحق افراد کی شناخت 45 سالہ حارث، 30 سالہ شعیب اور 60 سالہ نائلہ کے ناموں سے ہوئی تھی۔

Exit mobile version