کراچی تا لاہور بلٹ ٹرین کی خبریں جھوٹ اور افواہیں ہیں، وزارت ریلوے

0
pakalerts.pk

اسلام آباد: وزارتِ ریلوے نے وضاحت کی ہے کہ کراچی سے لاہور تک بلٹ ٹرین منصوبے کے بارے میں پھیلائی جانے والی خبریں حقیقت سے عاری ہیں اور وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے منسوب بیانات گمراہ کن ہیں۔

گزشتہ چند دنوں سے مختلف میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ حکومت 2030 تک لاہور اور کراچی کے درمیان بلٹ ٹرین چلانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ ان رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ اس منصوبے کے بعد دونوں شہروں کے درمیان 1,215 کلومیٹر کا سفر صرف پانچ گھنٹے میں طے کیا جا سکے گا۔ بعض ذرائع نے اسے ایم ایل-ون منصوبے کا حصہ بھی قرار دیا تھا۔

تاہم وزارتِ ریلوے نے اس خبر کی باضابطہ تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر ریلوے نے ایسا کوئی اعلان نہیں کیا۔ ترجمان ریلوے کے مطابق، فی الحال حکومت کی اولین ترجیح موجودہ ریلوے نظام اور سہولیات کو بہتر بنانا ہے، نہ کہ کسی بلٹ ٹرین منصوبے پر بات چیت۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر مصدقہ خبروں پر توجہ نہ دیں اور صرف وزارتِ ریلوے کے سرکاری اعلامیوں پر ہی اعتبار کریں۔

Exit mobile version