کراچی میں بارش کے نئے اسپیل کی انٹری کب ہوگی ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

0
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

کراچی میں آئندہ چند روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں مون سون کا سلسلہ 30 ستمبر تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں بحال ہوچکی ہیں اور جنوب مغربی سمت سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، جبکہ فضاء میں نمی کا تناسب اس وقت 85 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق فضا میں نمی زیادہ ہونے سے اچانک بادل بننے اور لوکل سسٹمز کے باعث شہر میں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان موجود ہے۔ بیان کے مطابق مون سون کا نیا اسپیل آئندہ پانچ روز کے دوران شہر میں بارش برسا سکتا ہے۔

سیلاب متاثرین کے لیے عالمی امداد

دوسری جانب سنگاپور کی حکومت نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 50 ہزار ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ طوفانی بارشوں اور بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے پانی کے باعث پاکستان کے مختلف شہروں میں شدید سیلاب آیا جس سے لاکھوں افراد متاثر اور سیکڑوں جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس مشکل گھڑی میں اقوام متحدہ، عالمی اداروں، امریکا، برطانیہ اور دیگر ممالک نے بھی پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کیا ہے۔

Exit mobile version