کراچی میں گندم کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی

0
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

کراچی میں گندم کی قیمت میں 8 روپے فی کلو کمی ہوگئی ہے۔ تاہم آٹے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں نہیں آئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گندم 92 روپے فی کلو تک پہنچنے کے باوجود، چکی کا آٹا 140 روپے، ڈھائی نمبر آٹا 110 روپے اور فائن آٹا 120 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔

چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن عبدالرؤف نے کہا ہے کہ پنجاب میں گندم کی قیمت مقرر ہونے سے سندھ میں بھی قیمتیں کم ہو رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ آٹے کی قیمتوں میں کمی کے لیے فوری اقدامات کریں۔ اگر سندھ حکومت نے گندم جاری کرنے کا اعلان کیا تو آٹے کی قیمت مزید کم ہوسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری گندم مارکیٹ میں آنے سے ذخیرہ اندوزوں کی حوصلہ شکنی ہوگی، اس لیے سندھ حکومت کو چاہیے کہ گزشتہ سال کی پروکیورمنٹ فوری جاری کرے۔

ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قومی اوسط قیمت 2500 روپے تک جا پہنچی ہے۔

پشاور اور بنوں میں شہری سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، جہاں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2500 روپے تک فروخت ہورہا ہے۔ اسلام آباد میں آٹے کا تھیلا 2426 روپے 67 پیسے، راولپنڈی میں 2400 روپے، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں 2267 روپے تک میں دستیاب ہے۔

لاہور میں 2230 روپے، فیصل آباد اور سرگودھا میں 2200 روپے، ملتان میں 2293 روپے 33 پیسے، بہاولپور میں 2333 روپے 33 پیسے، کراچی اور حیدرآباد میں 2400 روپے، سکھر میں 2240 روپے، لاڑکانہ اور کوئٹہ میں 2300 روپے، جبکہ خضدار میں 2200 روپے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا فروخت ہورہا ہے۔

Exit mobile version