خیبرپختونخوا پولیس کا پہلا اسنائپر اسکواڈ تیار

0
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

پشاور (19 اکتوبر 2025): خیبرپختونخوا پولیس نے صوبے میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے پیش نظر پہلا جدید اسنائپر اسکواڈ تشکیل دے دیا ہے۔

سینٹرل پولیس آفس کے مطابق، یہ اسنائپر اسکواڈ ایلیٹ فورس کا حصہ ہوگا اور اسے دہشت گردی کے ممکنہ حملوں سے نمٹنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اسکواڈ کو جدید ترین تربیت، اعلیٰ معیار کے اسلحے اور تھرمل امیجنگ ڈیوائسز سے لیس کیا گیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق، ہر اسکواڈ میں 10 تربیت یافتہ اہلکار شامل ہوں گے جنہیں دور فاصلے پر موجود دشمن کو ہدف بنانے کی خصوصی تربیت دی گئی ہے۔

ابتدائی مرحلے میں اسنائپر اسکواڈ کو جنوبی اضلاع، ملاکنڈ ڈویژن اور سرحدی علاقوں میں تعینات کیا جائے گا، جہاں دہشت گردی کے خطرات زیادہ پائے جاتے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سرد موسم کے دوران اسکواڈ کو تھرمل امیجنگ ڈیوائسز فراہم کی جائیں گی تاکہ رات کے وقت بھی دشمن کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا سکے۔

مزید بتایا گیا کہ ایلیٹ فورس کے اسنائپر اسکواڈ نے تین ماہ کی جدید تربیت مکمل کی ہے، جس میں مارکسمین شپ، ریئل ٹائم انٹیلیجنس، اور ہائی آلٹیٹیوڈ آپریشنز کی خصوصی مشقیں شامل تھیں۔

Exit mobile version