لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ: اسنوکر کلب کا کاروبار جائز اور قانونی قرار

0
pakalerts.pk
pakalerts.pk

سنوکر کلب چلانا قانونی اور تفریحی سرگرمی ہے ، کوئی قانون اس پر پابندی عائد نہیں کرتا: جسٹس جواد ظفر

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 دسمبر 2025ء ) لاہور ہائیکورٹ نے اسنوکر کلب کے کاروبار کو جائز اور قانونی قرار دے دیا۔ 

جسٹس جواد ظفر نے شہری محمد راشد کی اپیل پر پانچ صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے اسنوکر کلب بند کرنے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ 

عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسنوکر کلب چلانا قانونی اور تفریحی سرگرمی ہے لہٰذا کوئی قانون اس پر پابندی عائد نہیں کرتا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ آئین کے مطابق ہر شہری کو قانونی بزنس کرنے کا حق ہے، بلیئرڈ اور اسنوکر کے کھیل غیراخلاقی نہیں اور نہ ہی قانون کے تحت ممنوع ہیں۔ 

عدالت نے کہا کہ قانون کے دائرے میں چلنے والے کاروبار کو مبہم شکایات پرغیرمعینہ مدت کے لیے بند نہیں کیا جاسکتا۔ 

درخواست گزار کے مطابق وہ سرگودھا میں اسنوکر کلب چلاتا تھا اور اسنوکر کلب کے ذریعےعوام کو بلیئرڈ کھیلنے کی تفریح فراہم کی جاتی تھی۔

Exit mobile version