لاہور میں لڑکی کے ساتھ موٹرسائیکل پر خطرناک ون ویلنگ کی ویڈیو وائرل

0
pakalerts
pakalerts

لاہور: شہر کی مصروف شاہراہوں پر نوجوانوں کی جانب سے خطرناک ون ویلنگ کے مظاہرے ایک بار پھر سرخیوں میں آگئے ہیں۔ حال ہی میں ایک لڑکی کے ساتھ موٹرسائیکل پر ون ویلنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس نے شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق، پولیس کی جانب سے سخت کارروائیوں اور کریک ڈاؤن کے باوجود لاہور کی سڑکوں پر ون ویلنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ نوجوان ان خطرناک کرتبوں کی ویڈیوز بنا کر ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ کرتے ہیں، جس سے اس خطرناک رجحان میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔

وائرل ویڈیو میں ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کینال روڈ پر لڑکی کے ساتھ ون ویلنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسے منچلے نہ صرف اپنی بلکہ دیگر راہ گیروں کی جانوں کو بھی خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

عوام نے اعلیٰ پولیس حکام سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان خطرناک حرکات کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہوسکے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے بھی گزشتہ ماہ ون ویلنگ اور ریسنگ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق، چیف ٹریفک آفیسر محمد سرفراز ورک نے تمام افسران کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہدایت دی تھی۔

Exit mobile version