240 کلو گوشت اور ایک مردہ بکری تلف سپلائر گرفتار مقدمہ درج، عوام کی صحت کیساتھ کھلواڑ کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ترجمان پرائس کنٹرول کموڈٹیز مینجمنٹ
ترجمان پرائس کنٹرول کموڈٹیز مینجمنٹ نے بتایا ہے کہ مردہ بکریوں اور بیمار بھینسوں کا گوشت سپلائی کرنے والے سپلائر پکڑے گئے ہیں -ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے احکامات پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا بکر منڈی اور نواں کوٹ میں آپریشن کیا اور مردہ بکریوں اور بیمار بھینسوں کا گوشت سپلائی کرنے والے سپلائر پکڑے گئے ہیں اور ان کے قبضہ سے 240 کلو گوشت اور 1بکری برامد کر کے تلف کر دیا گیا اور ان کے خلاف 2مقدمات درج کر لیے گئے- انہوں نے بتایا کہ تھانہ نواں کوٹ کے علاقے میں مردہ بکری کے گلے پر چھری چلاتے ہوئے ایک شخص رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جومردہ بکری کو ذبح شدہ ظاہر کرنے کے لیے گردن پر کٹ لگا رہا تھا۔اسی طرح غیر قانونی مذبح خانے میں باتھ روم کے سامنے تیار کیے جانے والا مضر صحت گوشت بھی تلف کر دیا گیا کیونکہ قوانین کے خلاف ورزی کرتے ہوئے زمین پر گوشت کی تیاری کی جارہی تھی-ویٹنری سپیشلسٹ نے موقع پر تفصیلی معائنہ کر کے جانوروں کو مردہ اور گوشت انسانی صحت کیلئے مضر قرار دیا۔
مذبح خانے میں صفائی کے ناقص انتظامات، لازمی ریکارڈ کی عدم موجودگی اور حشرات کی بھرمار پائی گئی یہ مضر صحت گوشت تیاری کے بعد فروخت کیا جانا تھا بروقت کارروائی سے ترسیل ناکام بنا دی گئی گوشت کے معیار کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے جدید اور آسان ایس و پیز متعارف کروائے گئے ہیں -انہوں نے بتایا کہ جعلسازی کا گھناؤنا کاروبار کرنے والوں کیخلاف مسلسل مقدمات درج کروا رہے ہیں، پنجاب کی عوام کی صحت کیساتھ کھلواڑ کرنے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی- صحت کے دشمن مافیاز خبردار رہیں قوانین پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنوایا جائے گا- وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر کم آمدن افراد کیلئے گھروں کی فراہمی کے ایک اور منصوبے کا آغاز کیا جارہا ہے۔وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کو پنجاب افورڈایبل ہاؤسنگ کے ہراجیک ڈائریکٹر عمران علی سلطان نے منصوبے پر بریفنگ دی۔ اڑھائی سے 3 مرلہ سرکاری اراضی پر 37 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر ممکن ہوگی۔ ورلڈ بینک کے اشتراک سے پنجاب میں 25 اضلاع کے 35 مقامات پر گھروں کی تعمیر کا آغاز ہوگا۔ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل اباد، ملتان، سیالکوٹ، لیہ، خانیوال سمیت 25 اضلاع کی عوام مستفید ہوں گے۔صوبائی وزیر بلال یاسین کا کہنا تھا کہ کم لاگت، آسان اقساط اور جدید سہولیات سے آراستہ گھروں کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ سرکاری اراضی پر اگلے 3 ماہ میں پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے تعمیراتی کاموں کا آغاز ہوگا۔ مستحق خاندانوں کو اپنے گھروں کی فراہمی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اولین ترجیحات میں ہے۔ 5 سال کی مدت میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام بھی 5 لاکھ سے زائد خاندانوں کے گھر مکمل کرے گا۔ بلال یاسین نے واضح کیا کہ افورڈایبل ہاؤسنگ پراجیکٹ میں کم سے کم اقساط کی رقم کا تعین کیا جائے گا۔
