لوگوں کے دبائو میں آکر شادی نہیں کر سکتی،جب خدا نے چاہا کرلوں گی، مایا علی

0
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

کراچی: معروف اداکارہ مایا علی نے کہا ہے کہ شادی خدا کے فیصلے سے ہوتی ہے، اس لیے وہ دوسروں کے دباؤ میں آکر شادی نہیں کر سکتیں، جب وقت آئے گا تو وہ ضرور کریں گی۔

محبت کی لیکن ہر بار صحیح انسان نہیں ملا”

مایا علی نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں کھل کر اپنی ذاتی زندگی، محبت اور شادی کے حوالے سے گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ ہر انسان کی طرح انہوں نے بھی محبت کی ہے لیکن ضروری نہیں کہ محبت ہمیشہ کامیاب ہو۔

"ممکن ہے میں بھی کسی کے لیے موزوں نہ رہی ہوں، یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ میں غلط رہی ہوں۔ محبت میں دیکھنا چاہیے کہ یہ صحیح شخص سے ہوئی ہے یا نہیں، اور یہ بھی ذہن میں رکھنا چاہیے کہ ہر بار دوسرا انسان ہی قصوروار نہیں ہوتا۔”

لوگوں کے کہنے پر شادی نہیں کروں گی

اداکارہ نے کہا کہ وہ صرف اس وجہ سے شادی نہیں کر سکتیں کہ لوگ بار بار مشورہ دیں یا کہیں کہ عمر نکل رہی ہے۔

جب ہونی ہوگی تو شادی ہو جائے گی، لیکن میں لوگوں کے دباؤ میں آکر یہ فیصلہ نہیں کر سکتی

فیصلے خدا کے ہاتھ میں ہیں”

مایا علی کا مزید کہنا تھا:

"جو لوگ دوسروں کو بار بار شادی کا مشورہ دیتے ہیں، وہی خدا پر یقین بھی رکھتے ہیں۔ جب وہ جانتے ہیں کہ ہر فیصلہ خدا کی طرف سے ہوتا ہے تو پھر شادی کے معاملے میں سوال کیوں کرتے ہیں؟”

شادی کے سوال پر جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا کوئی ایسا شخص نہیں ملا جس سے وہ شادی کرنا چاہتیں، تو اداکارہ نے جواب دینے کے بجائے مسکرا کر خاموشی اختیار کر لی۔

مایا علی اس سے قبل بھی شادی نہ کرنے پر کھل کر بات کر چکی ہیں اور کئی بار اعتراف کیا ہے کہ انہیں اس معاملے پر طعنے سننے پڑتے ہیں۔

Exit mobile version