اجزاء
(1) مرغ کی ٹانگیں 6 عدد
(2) بادیان کے پھول 2 عدد
(3) پیاز 2 عدد (سلائس کاٹ لیں)
(4) لہسن‘ ادرک پیسٹ 2 چائے کے چمچے
(5) سبز الائچی 4 عدد
(6) ثابت سیاہ مرچیں 10 عدد
(7) لونگ 8 عدد
(8) دار چینی 2 ٹکڑے
(9) تیزپات 1 عدد
(10) سفید زیرہ 1 کپ
(11) دہی 1 کپ
(12) تیل حسبِ ضرورت
(13) چاول 1/2 کلو (دھو کر پانی میں بھگو دیں)
(14) زرد رنگ 1 چٹکی
(15) دودھ 1/4 کپ
(16) کیوڑا 1 کھانے کا چمچہ
(17) نمک حسبِ ذائقہ
(1) بڑے سوس پین میں تیل گرم کر کے پیاز سنہری کر کے تھوڑی پیاز الگ پلیٹ میں نکال لیں۔
(2) سوس پین میں بادیان‘ زیرہ‘ لونگ‘ سیاہ مرچیں‘ دار چینی‘ تیزپات‘ الائچی ڈالیں۔
(3) کڑکڑا جائے تو گوشت‘ لہسن‘ ادرک پیسٹ ڈال کر فرائی کریں اور دہی پھینٹ کر ڈالیں۔
(4) ڈھک کر درمیانی آنچ پر گوشت گل جانے تک پکائیں چاول‘ نمک اور پانی یا یخنی ڈال کر پکائیں۔
(5) پانی خشک ہو جائے تو دودھ میں زرد رنگ شامل کر کے مکس کر لیں۔
(6) چاولوں کو چمچے کی مدد سے اوپر نیچے کریں اور دودھ اس پر پھیلا کر ڈالیں اور کیوڑا چھڑک کر 5 منٹ دم پر رکھیں۔
(7) سرونگ ڈش میں نکال کر رائتے کے ساتھ سرو کریں۔
سورس اردو پوائنٹ
