متحدہ عرب امارات میں اسٹریٹ ریسر نے اپنی گاڑی تلے کچل کر ایک ہی خاندان کے چار افراد کی جان لے لی

0
pakalerts.pk
pakalerts.pk

بریک فیل ہونے پر گاڑی سامنے آنے والی لین سے ایک فیملی کے ساتھ جا ٹکرائی، باپ اور چھوٹے بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے

متحدہ عرب امارات میں اسٹریٹ ریسر نے اپنی گاڑی تلے ایک ہی خاندان کے چار افراد کو کچل ڈالا۔ عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق افسوسناک سانحہ اس وقت پیش آیا جب اے اے نامی نوجوان کی بھاری موڈیفائیڈ  گاڑی، غیر محفوظ تبدیلیوں کی وجہ سے کمزور ہو گئی جس کے باعث بریک فیل ہو گئی۔ تیز رفتاری سے سفر کرتے ہوئے، اس نے کنٹرول کھو دیا، ایک آنے والی لین میں جا گرا، اور اماراتی خاندان کے ساتھ ٹکرا گیا جو رات کے کھانے کے لیے گھر جا رہا تھا۔

باپ اور ان کے دو چھوٹے بچے، جن کی عمریں ایک اور چار سال تھیں، موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ ماں اگلے دن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔اس حادثے میں کار چلانے والا نوجوان ندہ بچ گیا ، لیکن اب اس کے سامنے بھاری قرض، ممکنہ قید کی سزا، اور وہ جرم کا احساس ہے جو شاید عمر بھر اس کا پیچھا نہ چھوڑے۔ حادثے کے تین ماہ بعد بھی وہ جیل میں ہے اور مقدمے کا انتظار کر رہا ہے، اپنے کیے ہوئے نقصان کی یاد سے ٹوٹا ہوا۔ نوجوان کا اس سانحے کے بعد کہنا ہے کہ میں نے کبھی نہیں سوچا کہ اس سے دوسروں کی جان کو کیا خطرہ ہو سکتا ہے۔ کاش میں اُس دن اُس چیلنج کے بعد رک جاتا، چار معصوم زندگیاں آج بھی زندہ ہوتیں۔ ٹریفک کا شعور ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

Exit mobile version