نادرا نے اوورسیز پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی

0
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

اسلام آباد (28 اگست 2025): نادرا نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خوشخبری کا اعلان کیا ہے۔ اب برطانیہ میں مقیم پاکستانی شہری اپنے مختلف شناختی کارڈ کے مسائل موبائل رجسٹریشن ٹیم کے ذریعے حل کرا سکیں گے۔

نادرا کے مطابق اوورسیز پاکستانی اگر اپنے نائیکوپ کی تجدید کرانا چاہتے ہیں، کارڈ گم ہوگیا ہے یا پھر کارڈ منسوخ کرانا ہے تو انہیں قونصل خانوں کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ یہ تمام سہولتیں اب موبائل رجسٹریشن وین کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔

ٹیم کی موجودگی کا شیڈول

مانچسٹر (بلیک برن): 30 اگست بروز ہفتہ، صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک

بریڈ فورڈ (شیفیلڈ): 30 اگست بروز ہفتہ، صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک

نادرا حکام کے مطابق یہ اقدام اوورسیز پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ وہ وقت اور اخراجات کی بچت کے ساتھ اپنے کاغذات کی تجدید یا دیگر مسائل حل کر سکیں۔

Exit mobile version