کراچی(18 دسمبر 2025): پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد فی تولہ قیمت 4 لاکھ 55 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی۔
آل پاکستان جمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں آج یکدم 2200 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کے نئے نرخ 4 لاکھ 55 ہزار 762 روپے ہوگئے، 10 گرام گولڈ 1800 روپے اضافے سے 3 لاکھ 90 ہزار 742 روپے تک پہنچ گیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 22 ڈالر اضافے سے 4334 ڈالر کا ہوگیا ہے، یاد رہے کہ 2 دن سے سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت
سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔
