پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے جدید ٹیکنالوجی "وائی فائی سیون” کے لیے 6 گیگا ہرٹز بینڈ کے استعمال کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق اس فیصلے کے بعد پاکستان ایشیا کے ان چند اولین ممالک میں شامل ہوگیا ہے جو اس جدید وائرلیس ٹیکنالوجی کو اپنا رہے ہیں۔
وائی فائی سیون نہ صرف تیز ترین انٹرنیٹ اسپیڈ فراہم کرے گا بلکہ کم سے کم لیٹنسی اور بہتر کارکردگی بھی یقینی بنائے گا۔ یہ ٹیکنالوجی گھریلو صارفین، چھوٹے کاروباری اداروں اور تعلیمی مراکز کے ساتھ ساتھ اسپتالوں، اسمارٹ سٹی منصوبوں اور دیگر شعبوں میں تیز اور مستحکم کنیکٹیویٹی فراہم کرے گی۔
