صرف گولی اور طاقت کا راستہ وقتی تسکین، مگر پائیدار امن کا حل نہیں تحریک انصاف

0
pakalerts.pk
pakalerts.pk

سیاسی بلوغت، تحمل اور ڈائیلاگ ہی ملک کو امن و ترقی کی رااسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے وادی تیراہ واقعے پر شدید مذمت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیراہ جیسے سانحات اعتماد کے رشتے کو کمزور کرتے ہیں اور ریاست و عوام کے درمیان فاصلے بڑھاتے ہیں۔ مرکزی شعبہ اطلاعات کی جانب سے جاری مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ صرف طاقت اور گولی کا راستہ وقتی طور پر تسکین دے سکتا ہے، مگر دیرپا امن کا ذریعہ نہیں بن سکتا۔ہ پر ڈال سکتے ہیں، پی ٹی آئی اعلامیہ

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا کی وادی تیراہ میں شہریوں کی شہادت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی مبینہ فائرنگ سے ہونے والی اموات پر شدید دکھ، افسوس اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہیں۔ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب مقامی لوگ ایک زخمی بچے کی شہادت پر احتجاج کر رہے تھے، جو چند روز قبل مارٹر حملے میں زخمی ہوا تھا۔

پارٹی ترجمان نے کہا کہ بغیر کسی وارننگ یا مذاکرات کے سیدھی فائرنگ کی گئی، جو کسی صورت قابل قبول اور قابل جواز نہیں۔ پی ٹی آئی اس واقعے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ پارٹی کا مؤقف واضح ہے کہ قبائلی علاقوں یا ملک کے کسی بھی حصے کے مسائل کا حل فوجی کارروائی یا طاقت کے استعمال سے ممکن نہیں۔ اس قسم کے اقدامات سے صرف بے گناہ افراد کی جانیں جاتی ہیں اور ریاست پر سے عوام کا اعتماد ختم ہوتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ عمران خان کا ہمیشہ مؤقف رہا ہے کہ مسائل کا حل طاقت سے نہیں بلکہ سیاسی بلوغت، بات چیت اور قومی اتفاقِ رائے سے نکلتا ہے۔ اسی سوچ کے تحت حال ہی میں خیبر پختونخوا کی حکومت نے موجودہ امن و امان کی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس بلائی، جس کا مقصد تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لاکر مشترکہ حکمت عملی بنانا تھا۔

تاہم ترجمان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور وفاقی حکومت کی اتحادی جماعتوں نے اس اہم کانفرنس میں شرکت نہیں کی، جس سے یہ واضح ہوا کہ یہ جماعتیں نہ تو ڈائیلاگ پر یقین رکھتی ہیں اور نہ ہی ملک میں پائیدار امن کے قیام میں سنجیدہ ہیں۔ دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ بڑی سے بڑی طاقتوں نے بھی آخرکار مذاکرات کی راہ اپنائی، خصوصاً دہشتگردی جیسے نازک اور پیچیدہ مسائل ہمیشہ بات چیت سے ہی حل ہوئے۔

بیان کے آخر میں پی ٹی آئی نے زور دیا کہ صرف بندوق یا جبر سے نہیں بلکہ بردباری، سیاسی شعور اور مذاکرات کے ذریعے ہی پاکستان کو امن، استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ پارٹی نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور زخمیوں کو جلد صحتیابی عطا فرمائے۔

سورس اردو پوائنٹ

Exit mobile version