لاہور – پنجاب پولیس نے صوبے بھر میں سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ رواں سال کے دوران 83,571 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، گرفتار کیے گئے مجرموں میں:
28,794 اشتہاری مجرم A کیٹگری سے تعلق رکھتے ہیں
54,777 اشتہاری مجرم B کیٹگری میں شامل ہیں
اسی دوران، 33,905 عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا:
7,376 عدالتی مفرور A کیٹگری
26,529 B کیٹگری سے تعلق رکھتے ہیں
پولیس نے 17,580 عادی مجرموں کو بھی قانون کی گرفت میں لیا:
6,785 A کیٹگری
10,795 B کیٹگری
صرف لاہور میں:
18,053 اشتہاری مجرمان
13,540 عدالتی مفرور
7,395 عادی مجرم گرفتار کیے گئے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ان کامیابیوں پر پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجرموں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید مؤثر اور تیز کیا جائے گا تاکہ معاشرے میں امن و امان کا قیام یقینی بنایا جا سکے۔
سورس اردو پوائنٹ
