راولپنڈی: بھائی کے ہاتھوں سگا بھائی اور 3 سالہ بیٹا قتل

0
pakalerts.pk
pakalerts.pk

راولپنڈی (30 ستمبر 2025) — تھانہ روات کی حدود میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں سفاک بھائی نے اپنے بڑے بھائی اور 3 سالہ بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

واقعے کی تفصیل

پولیس کے مطابق قتل ہونے والوں کی شناخت شیر باز خان اور اس کے ننھے بیٹے عبدالاحد کے نام سے ہوئی ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ فرار ہونے والے ملزم عاشق حسین کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

واقعے کے بعد مقتول کے بھائی گلبہار خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کا متن

ایف آئی آر کے مطابق ملزم عاشق حسین راولپنڈی میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھا اور گزشتہ رات اپنے بیٹے عبدالاحد کے ساتھ روات آیا۔
گلبہار خان نے بیان دیا کہ آدھی رات کے قریب عاشق حسین نے پہلے اپنے بڑے بھائی شیر باز پر فائرنگ کی اور پھر اپنے ہی تین سالہ بیٹے کو گولیاں مار دیں، جس سے دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ابتدائی تحقیقات

ابتدائی تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم کو شک تھا کہ اس کی بیوی اور مقتول بھائی کے درمیان ناجائز تعلقات ہیں، اسی شبہے کے باعث اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Exit mobile version